کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قلندرز کی پوری ٹیم 17اوورز میں 97 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 21،21 رنز کی اننگ کھیلی، سکندر رضا 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے، عبید شاہ 4، کپتان شاہین آفریدی 5، حسیب اللہ خان 3، محمد نعیم اور اسامہ میر ایک، ایک رن بنا کر چلے بنے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 11, 2026
قلندرز کے آصف علی نے کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین کی راہ لی جبکہ ڈنیتھ ویلالاگے24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور مائیکل بریسویل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناہید رانا نے 2 اور شریف الاسلام اور عامر جمال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کوشال مینڈس 48 گیندوں پر 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان بابر اعظم نے 43 رنز کی اننگ کھیلی، مائیکل بریسویل 21 اور محمد حارث 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 11, 2026
زلمی کے عبدالصمد اور فرحان یوسف 2،2 رنز بنا سکے جبکہ عامر جمال بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے، افتخار احمد نے 7 اور سفیان مقیم نے ایک رن کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مستفیض الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عبید شاہ اور اسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔