کراچی کنگز کے دو یو اے ای کھلاڑی وطن واپس روانہ
Karachi Kings PSL 11
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی مقبول کرکٹ فرنچائز کراچی کنگز میں شامل یو اے واپس بلا لیا ہے تاکہ وہ یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ڈی 50 میں حصہ لے سکیں۔

دونوں کھلاڑی ٹورنامنٹ کے دو میچز کھیلنے کے بعد دوبارہ کراچی کنگز جوائن کر سکیں گے، تاہم اس کی اجازت ٹیم انتظامیہ کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔

کراچی کنگز کے کوچز اور مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی روانگی پر زور دیا کہ اس دوران ٹیم کی کارکردگی متاثر نہ ہو اور موجودہ میچز میں دیگر کھلاڑی ٹیم کی نمائندگی کریں۔

کراچی کنگز کا اگلا اہم میچ 9 اپریل کو پشاور زلمی کیخلاف شیڈول ہے، جس کیلئے ٹیم بھرپور تیاری کر رہی ہے، ذرائع نے بتایا کہ ٹیم انتظامیہ نے موجودہ کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس سیشنز اور اسٹریٹجک میٹنگز کا انعقاد کیا ہے تاکہ میچ میں بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:رونالڈو کا پنلٹی سے قبل بسم اللہ پڑھنا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

پی ایس ایل میں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی روانگی اور شمولیت اکثر ٹیم کی مجموعی حکمت عملی اور میچ کی پلاننگ پر اثر انداز ہوتی ہے، تاہم کراچی کنگز کی قیادت نے یقین دلایا ہے کہ کھلاڑیوں کی غیر موجودگی ٹیم کی تیاری پر اثر نہیں ڈالے گی اور ٹیم مقابلہ میں مضبوط انداز سے حصہ لے گی۔