بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں ایک ہی دن میں تین ڈائریکٹرز مستعفی
Bangladesh Cricket Board crisis
فائل فوٹو
ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں جاری اندرونی بحران کی شدت کے باعث ایک ہی روز میں مزید تین ڈائریکٹرز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

اس پیش رفت کے بعد بورڈ کے معاملات میں بے چینی اور غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیاض الرحمٰن نے ڈھاکہ میں ہونے والے طویل بورڈ اجلاس کے فوراً بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد شانیان تنعیم اور مہراب عالم چوہدری نے بھی اپنے عہدوں سے علیحدگی اختیار کر لی، ان حالیہ استعفوں کے بعد گزشتہ 6 ماہ کے دوران مستعفی ہونے والے ڈائریکٹرز کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

بورڈ کے میڈیا چیئرمین کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران ان استعفوں پر باضابطہ گفتگو نہیں ہوئی، مستعفی ہونے والے اراکین نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بنایا ہے، تاہم ذرائع کے مطابق حالیہ اجلاس میں ہونے والی بحث اور بورڈ کے اندرونی معاملات اس اچانک فیصلے کی ممکنہ وجہ ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھی کرکٹ بورڈ کے معاملات اور حالیہ انتخابات کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رونالڈو کا پنلٹی سے قبل بسم اللہ پڑھنا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

 

 

 

کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلسل استعفوں سے نہ صرف انتظامی امور متاثر ہو سکتے ہیں بلکہ قومی کرکٹ پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، اگر بروقت اصلاحات نہ کی گئیں تو بورڈ کا بحران مزید گہرا ہو سکتا ہے، جس سے کھیل کے مستقبل پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔