پشاور زلمی نے پنڈیز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی
Peshawar Zalmi win
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی پنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

زلمی نے 215 رنز کا بڑا ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث نے 47 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 39 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کوشل مینڈس نے 31 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز پیش کی، تاہم میچ کا رخ اس وقت بدلا جب عبدالصمد نے صرف 11 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر رن ریٹ کو تیز کیا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں مائیکل بریسویل نے 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا جبکہ عامر جمال 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ زلمی کے بلے بازوں نے دباؤ کے باوجود بہترین کارکردگی دکھائی اور ہدف حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:میچ کے دوران کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

اس سے قبل راولپنڈی پنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے، یاسر خان نے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان 41 اور کامران غلام 37 رنز بنا سکے۔

پنڈیز کی جانب سے عماد بٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر، آصف آفریدی اور رشاد حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔