پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کو جیت کیلئے 215 رنز کا ہدف
PSL 11 Raelwandi Pandas
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں نئی فرنچائز راولپنڈی پنڈیز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 215 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

مقررہ 20 اوورز میں پنڈیز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے اور میچ میں اپنی مضبوط پوزیشن قائم کر لی۔

راولپنڈی پنڈیز کی جانب سے اوپنر یاسر خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ ان کی برق رفتار اننگز نے ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کپتان محمد رضوان نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 41 رنز بنائے جبکہ کامران غلام نے 37 اور ڈیرل مچل نے 23 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔

میچ کے اختتامی لمحات میں سیم بلنگز نے 18 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا جبکہ عبداللہ فضل 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، پنڈیز کے بلے بازوں نے مجموعی طور پر زلمی کے باؤلرز پر دباؤ برقرار رکھا اور میدان کے چاروں اطراف دلکش شاٹس کھیلے۔

پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم دیگر باؤلرز رنز روکنے میں ناکام رہے۔

اب پشاور زلمی کو میچ جیتنے کیلئے 215 رنز کا ہدف درکار ہے، جس کیلئے انہیں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

شائقین کرکٹ کی نظریں اب زلمی کی بیٹنگ لائن پر مرکوز ہیں کہ آیا وہ اس بڑے ہدف کو حاصل کر پاتے ہیں یا نہیں۔