لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر غیر یقینی حالات پیدا ہو گئے ہیں اور یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کشیدگی یا جنگی صورتحال کب تک رہے گی تاہم پی ایس ایل الیون اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے ہی شروع ہو گی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے انعقاد کے حوالے سے وزیرِاعظم سے مشاورت کی گئی ہے جس کے بعد لیگ کو محدود پیمانے پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ تمام میچز تماشائیوں (کراؤڈ) کے بغیر ہوں گے اور شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ایس ایل الیون کے میچز کو صرف دو شہروں لاہور اور کراچی تک محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ کفایت شعاری مہم کے تحت دیگر اخراجات میں بھی کمی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والی پی ایس ایل الیون کی افتتاحی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی ہے، شائقین کو ٹکٹوں کی مد میں ادا کی گئی رقم واپس کر دی جائے گی تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سربراہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہیں، تمام ادارے الرٹ ہیں اور انٹیلی جنس نظام بہترین انداز میں کام کر رہا ہے، پاکستان کھیلوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے اور بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات جاری رہیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایونٹ کے تمام میچز لاہور اور کراچی میں یکساں تعداد میں ہوں گے، قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم 22، 22 میچز کی میزبانی کرے گا۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |