صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی، اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر بندہ پٹرول کا استعمال آدھا کر دے: رانا ثناء کا قوم کو مشورہ
ادھر شازیہ مری نے سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی ملک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے، یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اس دکھ کی گھڑی میں سینیٹر شیری رحمان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ ماروی ملک کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین، اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، غم کی اس گھڑی میں پارٹی کارکنان شیری رحمان اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |