رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے تھانہ ہمک کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معروف پشتو ٹک ٹاکر ثناء جاوید، جن کا ٹک ٹاک پر آؤٹ لوفرہ کے نام سے اکاؤنٹ تھا، کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، جبکہ ملزم نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ ھمک کے علاقہ لگنم ٹاور کے قریب پیش آیا جہاں مقتولہ کے شوہر محمد صادق نے مبینہ طور پر پہلے اپنی بیوی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارا اور پھر خود کو سر میں فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے نعشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے
مقدمے کے متن کے مطابق جائے وقوعہ سے تین خول اور ایک نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ محمد صادق اٹک پولیس میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جبکہ دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ ثناء جاوید کی یہ دوسری شادی تھی، اس سے قبل ان کی شادی شفیق احمد سے ہوئی تھی جس سے انہوں نے خلع لے لی تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |