فخر زمان اپنی فٹنس سے متعلق تبصروں پر بول پڑے
Fakhar Zaman
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): قومی بیٹر فخر زمان نے اپنی فٹنس پر ہونے والے تبصروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

فخر زمان نے سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس پر سابق کرکٹر عبدالرؤف کے تبصرے پر ردعمل دیا ہے، انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میں 50 اوور کی کرکٹ کیلئے 100 فیصد فٹ نہیں تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے عاقب جاوید کی بات بالکل ٹھیک تھی، میں 15 مارچ کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک ہوا۔

فخر زمان نے اپنی فٹنس سے متعلق تبصروں پر خاموشی توڑ دی

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کب؟ اہم پیشگوئی کر دی گئی

یاد رہے کہ سابق کرکٹر عبدالروف نے فخر زمان کی فیلڈنگ کی تصویر لگا کر سلیکشن کمیٹی کے بیان پر سوال اٹھایا تھا۔

 

 

ضرور پڑھیں