میچ کے آغاز سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ اس وکٹ پر 270 سے 280 رنز کا ہدف اچھا رہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے اس میچ میں چار کھلاڑی اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں، ان کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شامل حسین شامل ہیں۔
ان کے علاوہ تجربہ کار کھلاڑی محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد وسیم اور ابرار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
میچ میں پاکستانی ٹیم کی نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی شراکت دلچسپ مقابلے کی توقع پیدا کر رہی ہے، شائقینِ کرکٹ اس میچ میں نئی آنے والی ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ کپتان شاہین آفریدی کی قیادت کو بھی دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کا کرکٹ سے وقتی آرام کا فیصلہ
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کا فیلڈنگ کا فیصلہ پاکستانی بیٹنگ لائن پر دباؤ ڈال سکتا ہے، لیکن پاکستانی ٹیم کی مضبوط بیٹنگ سے ہدف کا حصول ممکن دکھائی دیتا ہے۔ میچ میں تیز اور مہارت والی کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے، جو شائقین کیلئے دلچسپ لمحات پیدا کرے گی۔