شاہد آفریدی کا شاہین آفریدی کو سخت تنقید کا نشانہ
Shahid Afridi
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ان کے بولنگ اسٹائل پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شاہد آفریدی نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین اتنے عرصے سے کھیل رہا ہے، تمہیں یہ نہیں پتا چل رہا کہ تمہیں آخری اوور کرنا کہاں سے ہے، اتنی مرتبہ شاہین کو بتا چکے ہیں۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ بہت بار بتانے کے باوجود شاہین بار بار غلطیاں کررہا ہے، جب رائٹ ہینڈر کھیل رہا ہے تو راؤنڈ دا وکٹ بال نہیں کیا جاتا اور اگر کیا بھی جائے تو وکٹوں کے اندر کیا جاتا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے بار بار یہ ایک ہی غلطی کررہا ہے، ہمارے بولرز کو پتا نہیں یہ چیزیں کب سمجھ میں آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ: تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نہ یہ لوگ سیکھ رہے ہیں، نہ سیکھنا چاہتے ہیں، نہ یہ کھلاڑی رنز کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ میچ کے اندر صرف ایک یا دو لوگوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت پیچھے ہیں، ہماری سوچ دنیائے کرکٹ سے بہت پیچھے ہے۔

 

ضرور پڑھیں