کینڈی میں کھیلے جا رہے اس اہم میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا شاندار امتزاج پیش کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، جبکہ فخر زمان نے بھی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے میں اہم کردار ادا کیا۔
قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے اور یوں سری لنکا کو 213 رنز کا ہدف دیا۔
اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں، جہاں بابر اعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھا گیا، جبکہ ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو سیمی فائنل میں کھیلنے کیلئے سری لنکا کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟
واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے نہ صرف میچ جیتنا ضروری تھا بلکہ سری لنکا کو 145 یا اس سے کم اسکور پر آؤٹ بھی کرنا تھا، جو کہ نہیں ہو سکا،جس کے باعث نیوزی لینڈ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گیا ہے۔
اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ سری لنکا ایونٹ سے باہر ہو چکا ہے۔