پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 6:30 بجے شروع ہوگا، شائقین کرکٹ کے دل دھڑکنے کی رفتار آج کولمبو کے اسٹیڈیم میں محسوس کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ اپنے 11 کھلاڑیوں کا حتمی فیصلہ میچ سے صرف چند لمحے قبل کرے گی، اطلاعات ہیں کہ فخر زمان کو میچ میں شامل نہ کرنے کا امکان ہے، جبکہ خواجہ نافع اور سلمان مرزا کی شمولیت پچ کی صورتحال دیکھ کر طے کی جائے گی، اگر سلمان مرزا کو شامل کیا گیا تو فہیم اشرف ڈراپ ہو سکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے، ٹیم مینجمنٹ نے اسپنر عثمان طارق کو بھارت کے بیٹر ابھیشک شرما کیخلاف نئی گیند کروانے کی حکمت عملی بھی طے کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ، پاک بھارت میچ پر بارش کے بادل چھٹنے لگے
مزید برآں کولمبو میں میچ پر بارش کے اثرات کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر بادل رہنے کے باوجود شدید بارش کے خدشات کم ہیں، جس سے مکمل میچ کے انعقاد کی امید بڑھ گئی ہے۔