میچ سے قبل سب سے بڑا خدشہ بارش کے باعث مقابلے کے متاثر ہونے کا تھا، تاہم تازہ موسمی صورتحال کے مطابق بارش کے امکانات بتدریج کم ہوتے جا رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پہلے مختلف اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی تھی جس کے باعث شائقین میں تشویش پائی جا رہی تھی، لیکن اب موسم بہتر ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
کولمبو میں دن بھر بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، تاہم شدید بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیں جس سے مکمل میچ کے انعقاد کی امید بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری؟
منتظمین کی جانب سے گراؤنڈ کو ہر ممکن طور پر تیار رکھا گیا ہے تاکہ اگر ہلکی پھلکی بارش ہو بھی جائے تو کھیل جلد بحال کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ جذبات، دباؤ اور سنسنی سے بھرپور ہوتا ہے، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ شائقین کی بڑی تعداد اس تاریخی معرکے کی منتظر ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ موسم ساتھ دے گا اور کرکٹ کا یہ میگا ایونٹ بھرپور انداز میں مکمل ہوگا۔