ان کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد نمیبیا کیخلاف آئندہ میچ میں شرکت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو گئی ہے، جس نے ٹیم مینجمنٹ کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما امریکا کیخلاف میچ سے قبل ہی طبیعت کی خرابی محسوس کر رہے تھے، تاہم انہوں نے ٹیم کیلئے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ میچ کے دوران وہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے جبکہ فیلڈنگ کے دوران بھی دوبارہ میدان میں واپس نہ آ سکے۔
ان کی جگہ سنجو سیمسن نے فیلڈنگ کی ذمہ داری سنبھالی، میچ کے اختتام پر ہاتھ ملانے کی رسمی تقریب میں بھی ان کی عدم شرکت نے تشویش کو مزید بڑھا دیا تھا۔
ابھیشیک کو تیز بخار اور پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت تھی، جس کے بعد فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈرپس لگائی گئیں۔ وہ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہ ہو سکے۔ بعد ازاں انہیں دہلی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی نوعیت اور شدت کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:ننھی ایتھلیٹ کی غیر معمولی جیت، عمر پر تنازعہ کھڑا ہوگیا
بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک کو پیٹ کے کچھ مسائل درپیش ہیں، امید ہے کہ وہ آئندہ دو روز میں بہتر ہو جائیں گے۔ تاہم بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے عندیہ دیا ہے کہ نمیبیا کیخلاف میچ میں ان کی شرکت فی الحال مشکوک دکھائی دیتی ہے۔