اس فیصلے نے پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے منتظر شائقین کو حیران کر دیا ہے اور عالمی کرکٹ میں بھی ایک ہلچل پیدا کر دی ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بھارت کے بغیر پاکستان کا سب سے بڑا حریف کون ہوگا؟ کرکٹ ماہرین کے مطابق بھارت کی غیر موجودگی میں پاکستان کیلئے نیدرلینڈز، امریکا اور نمیبیا کیخلاف میچز میں فتح حاصل کرنا لازمی ہوگی تاکہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن برقرار رکھ سکے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج موسم اور بارش ہو سکتی ہے، پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول ہیں اور وہاں غیر متوقع بارشیں ٹیم کے سفر اور میچز میں رکاوٹ ڈال سکتی ہیں۔
سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے افتتاحی میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے، جو میچ کے مکمل نہ ہونے کے امکانات کو بڑھا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
اگر کسی میچ میں کھیل مکمل نہ ہوا تو پاکستان نہ صرف پوائنٹس ٹیبل میں پیچھے رہ سکتا ہے بلکہ نیٹ رن ریٹ میں بھی دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کمزور پوزیشن اختیار کر سکتا ہے۔
بارش اور دیگر موسمی عوامل پاکستانی ٹیم کیلئے بھارت کی غیر موجودگی کے باوجود ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتے ہیں۔