چار بھارتی کرکٹرز معطل، تمام میچز کھیلنے پر پابندی
Indian cricket corruption
فائل فوٹو
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ میں ایک اور کرپشن اسکینڈل سامنے آ گیا، جہاں مبینہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر چار کرکٹرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔

آسام کرکٹ ایسوسی ایشن (اے سی اے) نے سخت کارروائی کرتے ہوئے امت سنہا، ایشان احمد، امن تریپاٹھی اور ابھیشیک ٹھاکور کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ جمعہ کے روز اس وقت کیا گیا جب سید مشتاق علی ٹرافی 2025 کے دوران ان کھلاڑیوں کی سرگرمیوں کو مشکوک قرار دیا گیا۔

اے سی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں شواہد ملے ہیں کہ مذکورہ کھلاڑی نہ صرف خود مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھے بلکہ آسام کی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی کرپشن میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

ایسوسی ایشن نے معاملے کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے چاروں کھلاڑیوں کیخلاف ریاستی پولیس کی کرائم برانچ میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کرا دی، قانونی کارروائی مکمل ہونے تک ان کھلاڑیوں پر ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی برقرار رہے گی۔

معطلی کے بعد امت سنہا، ایشان احمد، امن تریپاٹھی اور ابھیشیک ٹھاکور نہ تو آسام کی سطح پر کسی ٹورنامنٹ میں کھیل سکیں گے اور نہ ہی آسام کرکٹ ایسوسی ایشن اس کے ڈسٹرکٹ یونٹس یا کسی بھی منسلک کلب کی جانب سے منعقد کیے جانے والے میچز میں حصہ لے سکیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں