ایونٹ کے پہلے مرحلے میں 20 لاکھ سے زائد ٹکٹس عالمی کرکٹ فینز کیلئے جاری کیے گئے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین ورلڈ کپ کا حصہ بن سکیں۔
ٹکٹوں کی قیمتیں بھی باضابطہ جاری کر دی گئی ہیں، بھارت میں میچز کی کم سے کم ٹکٹ 100 روپے جبکہ سری لنکا میں 1000 سری لنکن روپے رکھی گئی ہے۔
پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کیلئے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 1500 سری لنکن روپے مقرر کی گئی ہے، جس کے باعث اس میچ کیلئے پہلے ہی غیر معمولی جوش و جذبہ دیکھا جا رہا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ 7 فروری کو کولمبو میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
آئی سی سی انتظامیہ کی جانب سے شائقین کرکٹ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ نشستیں یقینی بنانے کیلئے بروقت آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ٹکٹس خرید لیں، کیونکہ مقبول میچز کے ٹکٹس تیزی سے فروخت ہونے کا امکان ہے۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی بھرپور دستیابی سے ورلڈ کپ کے میچز میں اسٹیڈیمز مکمل طور پر بھر جائیں گے اور شائقین ایک یادگار ٹورنامنٹ دیکھ سکیں گے۔