سہ فریقی سیریز فائنل: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی
Pakistan vs Sri Lanka final
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم ترین فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کر کے فائنل اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی کپتان سلمان آغا نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں، تاہم اچھے رنز بننے کی امید ہے، اس وکٹ پر 170 سے 180 رنز کا مجموعہ ممکن ہے۔

سلمان آغا نے ٹیم میں کی جانے والی تبدیلی سے متعلق بتایا کہ محمد وسیم جونیئر کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو فائنل کے دباؤ والے ماحول میں ٹیم کو مضبوط بولنگ آپشن فراہم کریں گے۔

کپتان نے کہا کہ فائنل کو کسی عام میچ کی طرح کھیلیں گے، غیر ضروری دباؤ لیے بغیر بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا ٹیم سے علیحدگی کا اعلان

سری لنکن کپتان داسن شناکا نے گفتگو میں کہا کہ وہ بڑے میچ کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کھیل کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر 160 سے 170 رنز ایک اچھا ہدف ہوگا اور اگر بیٹنگ نے ذمہ داری دکھائی تو قابلِ دفاع مجموعہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔