راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی، 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا کے 44 گیندوں پر 63 رنز بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے، پاکستانی بیٹر عثمان خان نے 33، صائم ایوب اور محمد نواز نے 27،27 رنز سکور کیے۔
Sri Lanka win a thriller in Rawalpindi by 6 runs, despite a fighting effort from @SalmanAliAgha1 💥
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 27, 2025
Pakistan are now set to meet Sri Lanka in the tri-series final on Saturday 🗓️#CricketKiJeet | #PAKvSL | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/oo1UDRznTg
میزبان پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان 9، فہیم اشرف 7 اور فخر زمان ایک رن ہی بنا سکے جبکہ بابراعظم بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشان ملنگا نے 2 اور وانندو ہاسارنگا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔
Sri Lanka set Pakistan a target of 185 🏏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 27, 2025
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#CricketKiJeet | #PAKvSL | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/cqOXF2I3Qh
سری لنکا کی جانب سے کامل مشارا نے 48 گیندوں پر 76 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، کوشال مینڈس نے 23 گیندوں پر 40 جبکہ پاتھم نسانکا نے 8 اور کوشال پریرا نے 6 رنز سکور کیے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے جینیتھ لیانیج نے 24 رنز بنائے جبکہ کپتان داشن شناکا نے 17 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ٹی 20 میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا
واضح رہے کہ پاکستان سیریز کے فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر زمبابوے کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا، سیریز کے فائنل ٹاکرے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا۔
ذہن نشین رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل میچ 29 نومبر بروز ہفتہ شام چھ بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔