اظہرعلی نے پی سی بی کی ذمہ داریوں سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا
Azhar Ali
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔

اظہر علی پی سی بی کی قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اوروہ یوتھ ڈویلپمنٹ کے ہیڈ کے عہدے پر بھی فائز تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے معاملات کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ اس تبدیلی کے بعد اظہر علی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

پی سی بی کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔