نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ، 3 مشتبہ افراد گرفتار
قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ
پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے معاملے پر 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا
(ویب ڈیسک): پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے سنسنی خیز واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس احکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات ہو رہی ہیں۔ تفتیشی ٹیم نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کو کیس میں اہم موڑ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سری لنکا کو شکست، پاکستان کا کلین سویپ

نسیم شاہ کے خاندان نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ انتہائی افسوناک اور باعث اضطراب ہے، اہل خانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں جبکہ کیس کی تفتیش تیز رفتاری سے جاری ہے۔

کرکٹ حلقوں میں بھی اس واقعے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور شائقین نے نسیم شاہ اور انکے خاندان کے لیے مکمل سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔