راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 212 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 45ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
Another clinical show in Rawalpindi 💥
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2025
Pakistan cruise to their 8️⃣th home ODI series win in their last 9 🎯#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/VccR3Eb09T
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 61 اور حسین طلعت 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، فخر زمان نے 55، بابر اعظم نے 34 رنز سکور کیے جبکہ سلمان آغا 6 اور حسیب اللہ خان بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
✨ DOMINANT 3️⃣-0️⃣ WIN ✨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2025
Pakistan are winners of the KFC presents Bank Alfalah Pakistan vs Sri Lanka ODI Series 2025 🏆#PAKvSL | #JeetKaScene pic.twitter.com/D6pXJzzoy7
مہمان ٹیم سری لنکا کی جانب سے جیفری وینڈرسے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہیش تھکشانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں سری لنکا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 211 رنز بنائے، مہمان ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 46ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی۔
Quality bowling by Pakistan to bundle out Sri Lanka for 211 in 45.2 overs 🎯
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2025
The chase commences soon at Rawalpindi Cricket Stadium 🏏
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/8cuu1tpCF0
سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان کوشال مینڈس نے 34، پاون رتھنا یاکے نے 31، کامل مشارا نے 29 جبکہ پاتھم نسانکا نے 24 رنز سکور کیے۔
مہمان ٹیم کے کمینڈو مینڈس 10، مہیش تھکشانا اور پرامود مدھوشن 7،7 جبکہ جینتھ لیانیج اور جیفری وینڈرسے 4،4 رنز ہی بنا سکے۔
پاکستان کیجانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شاہین آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔