پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔
مزید یہ کہ کہ پولیس کی جانب سے ون ڈے اور آئندہ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 18نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کےلیے پاکستان اور سری لنکن کے ٹی 20 اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ڈینگی سے مزید تین افراد جاں بحق
مزید یہ کہ پاکستان کے وزیر داخلہ اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹیم کی حفاظت کی ذاتی یقین دہانی کرائی،انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سلامتی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے، ٹیم کی سرگرمیاں، بشمول پریکٹس سیشن اور میچ کے دن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے لیے سفر، اب اعلیٰ سیکیورٹی کے تحت انجام دی جائیں گی۔