ڈی جی ہیلتھ سندھ کے ترجمان نے ڈینگی سے متعلق یومیہ رپورٹ جاری کی۔
تین جاں بحق مریضوں میں سے ایک کا تعلق کراچی سے تھا جبکہ دو مریض حیدرآباد میں جان کی بازی ہار گئے۔
دوسری جانب57 نئے ڈینگی مریض نجی اسپتالوں میں داخل کیے گئے جبکہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں اس وقت44 ڈینگی مریض زیرعلاج ہیں۔
مزید برآں حیدرآباد میں 35 کیسز اور سندھ کے دیگر اضلاع میں34 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان کے مطابق، صوبے بھرمیں مجموعی طور پر241ڈینگی مریض زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
رپورٹ میں بتایا گیا کہ5,229 ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے774 افراد کا نتیجہ مثبت آیا۔ سندھ محکمہ صحت کے مطابق، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافز کر گئی ہے اور556 بیڈز ڈینگی مریضوں کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں جبکہ کراچی کے نجی اسپتالوں میں 220 بیڈزرکھے گئے ہیں۔
اسی طرح حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں167 بیڈز اور صوبے کے دوسرے بڑے شہر کے نجی اسپتالوں میں 207 بیڈز ڈینگی مریضوں کے لیے مخصوص ہیں۔