قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے لوئر دیر میں واقع گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہوئے/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے لوئر دیر میں واقع گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نسیم شاہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ قومی فاسٹ بولر کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا تنازع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

پولیس کا واقعہ کے حوالے سے کہنا ے کہ فائرنگ کے وقت فاسٹ بولر نسیم شاہ گھر پر موجود نہیں تھے اور نہ اس واقعہ میں کوئی زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں ہے، یہ ممکنہ طور پر اراضی کے تنازع یا علاقائی عناد کا نتیجہ ہے۔

پولیس نے بتایا کہ شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں، واقعے کی تفتیش ہر زاویے سے جاری ہے، ڈی پی او نے نسیم شاہ کے والد سے ملاقات میں ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔