پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، بابر اعظم 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان 23 گیندوں پر 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
Pakistan win the second T20I by 9 wickets, the series decider to be played tomorrow in Gaddafi Stadium, Lahore 🏟️#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/JStIgnpRM3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 31, 2025
جنوبی افریقہ کی جانب سے واحد وکٹ کوربن بوش نے حاصل کی۔
قبل ازیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 110 رنز بنائے، مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور محض 19.2 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔
57th time Pakistan has bowled out an oppoisiton in T20Is ⚡
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 31, 2025
Pakistan pacers dominate! South Africa all out for 110 in the 2nd T20I at Gaddafi Stadium, Lahore 🇵🇰🔥
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSA | #GreenPeYaqeen |… pic.twitter.com/DzJ3cGlc2v
جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ بغیر کھاتہ کھلے ہی گر گئی جب اوپنر بیٹر ریزا ہینڈرکس سلمان مرزا کا شکار بنے، 12 رنز کے مجموعے پر جنوبی افریقہ کا دوسرا نقصان ہوا جب کوانٹن ڈی کوک 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ تھما بیٹھے۔
مہمان ٹیم کے ٹونی ڈی زورزی بھی 15 رنز کے مجموعے پر 7 رنز بنا کر چلتے بنے ، جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس نے 25 رنز کی اننگ کھیلی، میتھیوبریزک 5 جبکہ کپتان ڈنوون فریریا کریز پر 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
💫 Smart bowling from Faheem Ashraf! George Linde misjudges the pace and loses his stumps 🎯
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 31, 2025
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR6J9e#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/FsYHUmfukD
جنوبی افریقہ کے جارج لنڈے اور ناندرے برگر 9،9 جبکہ کوربن بوش 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ بارٹ مین 12 رنز ہی بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4،سلمان مرز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ نے 2 اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔