محمد رضوان کاپی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار
قومی ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) قومی ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق قومی وائٹ بال ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے تاحال سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے، محمد رضوان نے دستخط کرنے کے عوض چند شرائط بورڈ کے سامنے رکھ دیں۔

پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد رضوان نے کرکٹ بورڈ کے سامنے شرط رکھی ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ہٹانے کی وجہ بتائی جائے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے تمام سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردئیے ہیں، پی سی بی نے کل 30 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کی چھٹی، شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

یاد رہے کہ محمد رضوان اور بابر اعظم کو 26-2025 کے لئے سنٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹگری دی گئی تھی جبکہ اے کیٹیگری میں کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان کو ہٹا کر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

ذہن نشین رہے کہ محمد رضوان نے آخری مرتبہ اگست 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی، جہاں کیریبین ٹیم نے 1991 کے بعد پہلی بار پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی۔