راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا ہے، بابراعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے، پرامید ہوں کہ بابراعظم شاندار واپسی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کریں گے، محمدحارث کو کافی مواقع دیے لیکن انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا، محمدحارث نوجوان ہیں، ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ عثمان خان اسپنرز کےخلاف اچھی بیٹنگ کرتے ہیں،عثمان خان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع دیا گیا ہے، ایشیاءکپ فائنل میں شکست پر مایوسی ہوئی، ایشیاءکپ کا فائنل کافی بڑا دن تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صہیب مقصود کو 9 ماہ بعد اپنی گاڑی واپس مل گئی
مائیک ہیسن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں مختلف شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے،جو اسکواڈ کا حصہ نہیں انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے،صفیان مُقیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس بھیجاہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان طارق ایک باصلاحیت اسپن ٹیلنٹ ہے، ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز اور ٹرائی سیریز کے ذریعے ورلڈکپ سے متعلق آپشنز ملیں گے،فخرزمان ایک روزہ فارمیٹ کاحصہ ہیں،فخرزمان کو فرسٹ کلاس میں کام کرنا پڑے گا،فخرزمان سے میں نے اس حوالے سے بات بھی کی تھی۔