صہیب مقصود کو 9 ماہ بعد اپنی گاڑی واپس مل گئی
قومی کرکٹر صہیب مقصود کو 9 ماہ بعد گاڑی بالآخر پولیس کارروائی کے نتیجے میں واپس مل گئی
قومی کرکٹر صہیب مقصود کو 9 ماہ بعد گاڑی بالآخر پولیس کارروائی کے نتیجے میں واپس ملی/ فائل فوٹو
ملتان:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر صہیب مقصود کو 9 ماہ بعد گاڑی بالآخر پولیس کارروائی کے نتیجے میں واپس مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر صہیب مقصود نے اپنی گاڑی واپس ملنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ محسن نقوی، مریم نواز، آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان کے ذاتی تعاون کے لیے انتہائی شکر گزار ہے جنہوں نے معاملے کو ذاتی دلچسپی سے دیکھا اور فوری ایکشن لے کر گاڑی واپس دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: علی ترین کا پی سی بی کو سخت جواب، لیگل نوٹس پھاڑ دیا

انہوں نے لکھا کہ "میری گاڑی نو مہینے بعد واپس ملی،سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔محسن نقوی اور مریم نواز کا دلی شکریہ جنہوں نے میری مدد کی اور پنجاب پولیس کا جو گزشتہ چند روز سے مسلسل رابطے میں رہی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹر نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر کیش فراڈ اور گاڑی کی بقیہ رقم کی عدم ادائیگی سے متعلق تفصیلات شیئر کی تھیں جس کے بعد محکمہ پولیس اور اعلی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی شروع کی۔ یہ پیش رفت نا صرف صہیب مقصود کے لیے راحت کا باعث بنی ہے بلکہ عوامی سطح پر یہ پیغام بھی دے گئی ہے کہ سچائی، قانون اور عمل کی راہ اختیار کرنے والوں کو آخر کار کامیابی ضرور ملتی ہے۔