آصف آفریدی ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے

فائیل فوٹو
October, 22 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹرآصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
آصف آفریدی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال 299 دن تھی۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کے چارلس میریٹ نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کی چھٹی، شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا، پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔
ضرور پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
October, 21 2025

بھارت کا ایک بار پھر ایشیا کپ ٹرافی کا مطالبہ، محسن نقوی کا دو ٹوک جواب
October, 21 2025

تمباکو نوشی ہر سال ملک میں ڈیڑھ لاکھ زندگیاں نگلنے لگی
October, 19 2025

کراچی: ٹماٹر کے دام بے لگام، شہری پریشان
October, 19 2025