بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
 قومی کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاکستان ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے ایشین بیٹر بن گئے ۔

بابر اعظم نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنے نام کیا، بابر اعظم کے ڈبلیو ٹی سی کے 37 میچز میں 47.95 کی ایوریج کے ساتھ 3 ہزار 21 رنز بنا مکمل ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بابر اعظم کے بعد ایشیا میں بھارتی کپتان شبمن گِل 39 میچز میں 2 ہزار 826 بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی 20 میں واپسی؟ اہم خبر آگئی

تاہم قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا ڈبلیو ٹی سی میں رنز کے اعتبار سے مجموعی طور پر 8واں نمبر ہے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ اسکور کا ریکارڈ سابق انگلش کپتان جو روٹ کے پاس ہے، جنہوں نے 69 ٹیسٹ میچز میں 6 ہزار 80 رنز بنا رکھے ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی دوسری، مارنوس لبوشین کی تیسری، انگلینڈ کے موجودہ کپتان بین اسٹوکس چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اسی طرح ٹریوس ہیڈ کا پانچواں ، عثمان خواجہ کا چھٹا اور زیک کرالے کا ساتوں نمبر ہے۔