رونالڈو دنیا کے امیر ترین فٹبالر قرار
بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق پرتگالی اسٹار اور سعودی کلب النصر کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ دنیا کے سب سے امیر فٹبالر بن گئے ہیں
پرتگالی اسٹار اور سعودی کلب النصر کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ دنیا کے سب سے امیر فٹبالر بن گئے/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق پرتگالی اسٹار اور سعودی کلب النصر کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ دنیا کے سب سے امیر فٹبالر بن گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1 ارب 40 کروڑ ڈالر لگایا ہے جس میں ان کی تنخواہیں، اشتہاراتی معاہدے اور سرمایہ کاری شامل ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق رونالڈو نے 2002 سے 2023 کے دوران صرف تنخواہ کی مد میں 55 کروڑ ڈالر کمائے جبکہ اشتہارات اور انسپانسر شپ سے حاصل ہونے والی آمدنی اس کے علاؤہ ہے۔ ان کے سب سے بڑے معاہدوں میں نائکی کے ساتھ طویل المدتی اسپانسر شپ بھی شامل ہے جس سے ہر سال تقریباً 1.8 کروڑ ڈالر کماتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں ہلاک

رونالڈو نے 2022 میں سعودی لیگ کی ٹیم النصر کو جوائن کیا جہاں وہ دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔ ان کی سالانہ تنخواہ تقریبآ 23 کروڑ 69 لاکھ ڈالر ہے۔ کلب کے ساتھ انکا ابتدائی معاہدہ جون 2025 میں ختم ہونا تھا تاہم انہوں نے مزید دو سال کی توسیع کردی ہے جس کی مالیت 40 کروڑ ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس توسیعی معاہدے کے بعد رونالڈو اپنی 42 ویں سالگرہ کے بعد بھی النصر کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔ فٹبال دنیا کے بے تاج بادشاہ نے نا صرف کھیل کے میدان میں ریکارڈ بنایا بلکہ اپنی کمائی کے لحاظ سے بھی عالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی ہے۔