محمد عامر کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کی افواہوں پر ردعمل آگیا

فائل فوٹو
October, 5 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں پر ردعمل آگیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
سابق قومی فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ میرے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ وقت نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنے اور آگے بڑھنے کا ہے۔
محمد عامر نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں ذمہ داریاں ملنے کی تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کو اگر سلیکشن میں کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے تو یہ درست قدم ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد بہت اچھے اور دیانتدار انسان ہونے کے ساتھ ساتھ موجودہ کھلاڑیوں کی خوبیاں اور خامیاں جانتے ہیں، ابھی تک میڈیا رپورٹس میں ہی سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنائے جانے کا سنا ہے۔
محمد عامر نے مزید کہا کہ قومی ٹیم نے ایشیا کپ کا فائنل کھیلا،اس کمبی نیشن کو مزید بہتر بنا کر پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیل اور چیمپئن بن سکتا ہے۔
ضرور پڑھیں

گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی کے کپتان نے اسلام قبول کر لیا
October, 5 2025

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی شدت اختیار کر گیا
October, 5 2025

سوزوکی کا بلا سود آسان اقساط پر موٹرسائیکل کیلئے نیا فنانسنگ پلان متعارف
October, 3 2025

پنجاب: ایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
October, 3 2025