
کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ہرلین دیول 46 رنز بنا کر نمایاں رہیں، پراتیکا راول نے 31، سمرتی مندھانا نے 23، کپتان ہرمن پریت کور نے 19 جبکہ جمیما نے 32 رنز سکور کیے۔
اسی طرح دیپتی شرما 25، سنیح رانا 20، شری چارانی ایک، کرانتی گود 8 اور رینوکا سنگھ بغیر کھاتی کھالے پویلین لوٹ گئیں جبکہ رچا گوش نے 35 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
پاکستان ویمنز کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رامین شمیم اور ناشرہ سندھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ویمنز ورلڈ کپ میں بھی بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کھیل کی روح کے منافی اقدامات جاری رکھے، ٹاس کے دوران بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء سے مصافحہ نہیں کیا۔
پاکستان کا سکواڈ:
🔄 One change in Playing XI for the 2nd game vs India 🏏#PAKvIND | #BackOurGirls | #CWC25 pic.twitter.com/FPANDmbWxG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2025
بھارت کا سکواڈ:
🚨 Toss & Playing XI 🚨#TeamIndia have been put in to bat first in Colombo 👍
— BCCI Women (@BCCIWomen) October 5, 2025
One change as Renuka Singh Thakur comes in 🙌
Updates ▶️ https://t.co/9BNvQl3J59#WomenInBlue | #CWC25 pic.twitter.com/96HPbFaoig



