
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز اے بی ڈویلیئرز بھی بھارتی ٹیم کے اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف رویے پر خاموش نہ رہ سکے اور کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈویلیئرز نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا رویہ انتہائی افسوسناک تھا۔ میرا نہیں خیال کہ یہ کھیل کے دائرے میں آتا ہے، ٹرافی لینا یا جیت کا جشن منانا کھیل کی روح کا حصہ ہے، سیاست کو اس میں شامل کرنا درست نہیں عمل نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کو ہمیشہ سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے کیونکہ کھیل دوستی، اتحاد اور خوشی کا ذریعہ ہے، ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں جو کچھ ہوا، اس سے کھلاڑی اور کھیل دونوں متاثر ہوئے ہیں۔ یہ سب دیکھ کر دکھ ہوا اور مجھے اس صورتحال سے نفرت ہے، امید ہے کہ مستقبل میں ایسے معاملات دوبارہ نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ویمنز ورلڈ کپ: پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کا 5 اکتوبر کو جوڑ پڑے گا
سابق کرکٹر نے زور دیا کہ کھیل کا مقصد دنیا کو جوڑنا ہے، نہ کہ تقسیم کرنا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی سیاست کو کھیل کے میدان سے باہر رکھا جائے تاکہ کھلاڑی اور شائقین اصل روح کے ساتھ کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔