
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کرس ووکس نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
کرس ووکس نے انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 62 ٹیسٹ میچوں میں 2ہزار 34 رنز بنائے اور 192 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 121 ون ڈے انٹرنیشنل میچز انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ہزار 524 رنز بنائے اور 173 وکٹیں اڑائیں۔
انگلش آل راؤنڈرکرس ووکس نے 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 147رنز سکور کیے اور 31 وکٹیں حاصل کیں۔
ووکس نے مجموعی طور پر 62 ٹیسٹ، 122 ون ڈے اور 33 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 396 وکٹیں حاصل کیں اور ہزاروں رنز بھی اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان آغا کیجانب سے رنر اپ کا چیک وصول کرکے پھینکنے کی حقیقت سامنے آگئی
ان کی بہترین ٹیسٹ باؤلنگ پرفارمنس 17 رنز کے عوض 6 وکٹیں رہی جبکہ 2019 کے ورلڈ کپ اور 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی انگلش ٹیموں کا بھی وہ اہم حصہ رہے۔
کرس ووکس کا کہنا ہےکہ انگلینڈ کی نمائندگی کرنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز رہا ہے، 15 برسوں میں انگلینڈ کرکٹ اور ساتھیوں کے ساتھ گزرا وقت قابل فخر ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ، کھلاڑیوں اور شائقین کی جانب سے ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔



