
یادگار مقابلے میں سمیر خان نے اپنے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو شاندار انداز میں شکست دی۔ 52 کلوگرام کیٹیگری میں ہونے والے اس فائٹ میں آغاز سے ہی پاکستانی باکسر حاوی رہے۔
تیز رفتار پنچز اور جارحانہ حکمت عملی کے باعث بھارتی باکسر دفاعی پوزیشن میں چلے گئے۔ سمیر خان کے منفرد انداز جیٹ سیلیبریشن نے بھارتی کھلاڑی کے اعتماد کو مزید کمزور کر دیا۔
مقابلے کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریفریز کے متفقہ فیصلے نے سمیر خان کو فاتح قرار دیا، جبکہ بھارتی باکسر ناک آؤٹ ہو کر میدان سے باہر ہوگئے۔
یہ جیت نہ صرف سمیر خان کے کیریئر کا سنہری لمحہ ہے بلکہ پاکستان کیلئے ایک تاریخی کامیابی بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کا فیصلہ؟
فتح کے بعد سمیر خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز وہ پاکستان کے عوام، پاک فوج اور شہداء کے نام کرتے ہیں۔ یہ جیت صرف ان کی نہیں بلکہ پورے ملک کی کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے بھرپور محنت کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ کامیابی پاکستان کے کھیلوں کی دنیا میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے اور نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔



