ایشیا کپ: بھارتی نجونی نے فاتح ٹیم کی پیشگوئی کردی
بھارتی نجومی ایشیا کپ کے فائنل معرکے کی فاتح ٹیم کی پیشگوئی کردی۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی نجومی ایشیا کپ کے فائنل معرکے کی فاتح ٹیم کی پیشگوئی کردی۔

نجومی گرین اسٹون لوبو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل معرکے میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے کافی طاقتور دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور نظر دے رہے ہیں۔

گرین اسٹون لوبو کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ٹیم کی کامیابی کا امکان زیادہ ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی جیت کے امکانات کم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سوریا کمار کے بعد ارشدیپ سنگھ مشکل میں، پی سی بی کا بڑا ایکشن

اگرچہ بھارت ایونٹ میں پہلے ہی دو بار پاکستان کو شکست دے چکا ہے، لیکن فائنل اصل معرکہ ہے جس پر دنیا بھر کے شائقین کرکٹ نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

شائقین کرکٹ کی جانب سے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے دلیرانہ قیادت کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ شائقین نے شاہین شاہ آفریدی سے بڑی توقعات وابستہ کر لی ہیں، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب بھی شائقین کرکٹ کی امیدوں کے محور ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت اب تک کسی بھی ٹورنامنٹ میں 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آئے ہیں، یہاں بھی پاکستان بھارت سے آگے ہے، پاکستان نے 3 بار جبکہ بھارت نے پاکستان کو 2 بار فائنل میں شکست دی ہے۔