شیخوپورہ اور مریدکے میں ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح
صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے مریدکے اور شیخوپورہ میں ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔
افتتاح کے موقع پر لی گئی تصویر
مریدکے، شیخوپورہ: (سنو نیوز) صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے مریدکے اور شیخوپورہ میں ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔

کمپلیکس میں بیڈمنٹن ہال، ان ڈور و اوپن جم، جاگنگ ٹریک، بچوں کا پلے ایریا، پارکنگ اور دیگر جدید سہولیات شامل ہیں، مقامی عوام اور کھلاڑیوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن پر شکریہ ادا کیا اور حکومت پنجاب کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ منصوبہ 8 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا، مسلم لیگ ن کی حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ دیہاتوں میں اسپورٹس کمپلیکس بن رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اس اقدام کو بے حد سراہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل، پاکستان کیخلاف بھارتی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں؟

انہوں نے کہا کہ ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، پنجاب بھر میں 80 جدید اسپورٹس کمپلیکس تعمیر ہو رہے ہیں، مریدکے اسپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن ہال، ان ڈور جم، اوپن جم اور بچوں کا پلے ایریا ،جاگنگ ٹریک، نکاسی و پانی کا نظام، پارکنگ ایریا اور مین گیٹ بھی شامل ہے۔

صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت پنجاب پرعزم ہے، پنجاب کو قومی و بین الاقوامی کھیلوں کا مرکز بنایا جارہا ہے۔