حارث رؤف کا جرمانہ اپنی جیب سے ادا کروں گا، ناصر حسین شاہ
Nasir Hussain Shah Haris Rauf
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے قومی کرکٹر حارث رؤف کے حق میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان پر عائد ہونے والا جرمانہ خود ادا کریں گے۔

ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان بہادر اور جرات مند کھلاڑی ہیں، جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے بھرپور محنت اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حارث پر جرمانہ 300 فیصد بھی ہو تو بھی ہم اور پوری قوم ان کے ساتھ ہیں اور یہ رقم اپنی جیب سے ادا کریں گے تاکہ حارث پر کسی قسم کا بوجھ نہ پڑے۔

وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ کرکٹرز پاکستان کا فخر ہیں اور پوری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے، ہماری دعا ہے کہ قومی ٹیم فائنل میں بہترین کھیل پیش کرے اور ملک و قوم کا نام روشن کرے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف بھارتی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں؟

 

 

ناصر حسین شاہ نے کھلاڑیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا جیو پاکستانیوں، جیتو پاکستانیوں۔

یاد رہے کہ آج ایشیا کپ 2025ء کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے، جو شام 7 بجے شروع ہوگا۔ شائقین کرکٹ اس روایتی اور سنسنی خیز مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔