
ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما کی فٹنس نے مینجمنٹ کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا۔
سری لنکا کیخلاف اہم میچ میں ہاردک پانڈیا پہلے ہی اوور میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے اور فوری طور پر میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ وہ بقیہ اننگز میں واپس نہ آ سکے جس کے بعد ان کی فائنل میں دستیابی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
بھارتی باؤلنگ کوچ نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ پانڈیا کی انجری کا آج رات اور کل صبح تفصیلی معائنہ کیا جائے گا تاکہ حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی جانب سے حارث رؤف اور سوریا کمار یادو پر جرمانہ عائد
دوسری جانب اوپنر ابھیشیک شرما بھی سری لنکا کی اننگز کے دوسرے ہاف میں میدان سے باہر رہے، ان کی غیر موجودگی بھارتی ٹیم کیلئے ایک اور بڑا دھچکا ثابت ہوئی۔ ٹیم مینجمنٹ کو خدشہ ہے کہ اگر دونوں کھلاڑی فائنل کیلئے دستیاب نہ ہوئے تو بیٹنگ اور آل راؤنڈ کارکردگی میں واضح کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔



