
پاک بھارت میچ کے بعد سیاسی گفتگو کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کے خلاف آئی سی سی کو شکایت کی تھی جس پر آئی سی سی نے سوریا کمار یادو کو آج طلب کر رکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادو آئی سی سی ہیڈ کوارٹر پیش ہوئے، آئی سی سی نے بھارتی کپتان کو آئندہ کسی بھی قسم کی سیاسی بیان بازی سے روک دیا۔
آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو ہدایت کی کہ آئندہ گراؤنڈ میں کسی قسم کی سیاسی بیان بازی نہیں کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی شکایت پر بھارتی کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے
دوسری جانب انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کل آئی سی سی ہیڈ کوارٹر طلب کر لیا، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )نے آئی سی سی کو شکایت لگائی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے پہلے گروپ میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں پہلگام واقعہ کی آڑ میں سیاسی گفتگو کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو خط لکھا گیا تھا۔
علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ نے دوسرے گروپ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کیخلاف آئی سی سی کو شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے میچ کے دوران سیاسی اشارے کیے اور کوڈ کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔