بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت، رانی نامی شیرنی کی پیشگوئی
Pakistan vs India Asia Cup 2025
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے بڑے ٹاکرے سے قبل کراچی چڑیا گھر کی شیرنی رانی نے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کر دی۔

ذرائع کے مطابق رانی کی دیکھ بھال کرنے والے ورکر نے بتایا کہ شیرنی نے واضح اشارہ دیا ہے کہ آج کا میچ پاکستان اپنے نام کرے گا۔ اس انوکھے انداز نے شائقین کرکٹ کو جوش و خروش میں مبتلا کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر رانی شیرنی کا تذکرہ زوروں پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج روایتی حریف کے طور پر آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا سب سے اہم مقابلہ سمجھا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میچ ریفری وہی اینڈی پائی کرافٹ ہوں گے جو حالیہ تنازعات کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: پاکستان سے ٹکراؤ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

پاکستانی ٹیم نے ہفتے کے روز آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں تین گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی، جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ پوری قوم کو گرین شرٹس سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے۔

ذہن نشین رہے کہ گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، تاہم آج کے اہم مقابلے سے قبل رانی شیرنی کی پیشگوئی نے شائقین کو نئی امید دلادی ہے۔