
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشر پٹیل کی پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ وہ گزشتہ روز عمان کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی صحت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ان کی فٹنس پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور فیصلہ میچ سے قبل ہی کیا جائے گا۔
فیلڈنگ کوچ دلیپ نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوال پر محتاط جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی بالکل ٹھیک نظر آرہے ہیں، اس وقت میں بس اتنا ہی کہہ سکتا ہوں۔
ان کے اس بیان سے واضح ہے کہ بھارتی ٹیم کھلاڑی کی دستیابی کو لے کر کنفیوژن کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کر گئے
خیال رہے کہ کل سپر فور مرحلے کا اہم ترین میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کا شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اگر اکشر پٹیل میچ کیلئے دستیاب نہ ہوئے تو بھارتی ٹیم کے کمبینیشن پر اس کا بڑا اثر پڑ سکتا ہے، کیونکہ وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔