مچل سٹارک کا ٹی ٹونٹی کرکٹ چھوڑنے کا اعلان
Mitchell Starc retirement
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک):آسٹریلیا کے مشہور فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے تاکہ وہ اپنی مکمل توجہ ٹیسٹ کرکٹ اور 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کو دے سکیں۔
آسٹریلیا کے نامور بولر مچل سٹارک نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنی پوری توجہ ٹیسٹ کرکٹ اور 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ پر دینا چاہتے ہیں۔
 
35 سالہ سٹارک نے 2012 میں ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا اور اب تک 65 میچ کھیلے جن میں انہوں نے 79 وکٹیں حاصل کیں ۔ وہ 2021 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے ۔ان کا بہترین اسپیل 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف
رہا جب انہوں نے 20 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔
 
سٹارک نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ میری پہلی ترجیح رہی ہے ۔ میں نے ہر ٹی ٹوئنٹی میچ کا مزہ لیا خاص طور پر 2021 کے ورلڈ کپ کا۔
 
چیف سلیکٹر جارج ہیلی نے کہاکہ سٹارک کی رفتار اور نئی گیند سے سوئنگ کو فورا بدلنا ممکن نہیں تاہم سٹارک اب بھی آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔