
حال ہی میں عرفان پٹھان بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں نے پاکستان اور پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف غلاظت اگلنے کا کوئی موقع خالی نہ جانے دیا۔
پروگرام کے میزبان نے جب ان سے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران کیا ماحول ہوتاہے تو اس پر عرفان پٹھان نے جواب دیا کہ گالم گلوچ ہوتی ہے۔
عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو لگتا ہے دنیا بھر کے مسلمانوں کی ذمہ داری انہوں نے لے رکھی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عرفان پٹھان نے الزام عائد کیا کہ شاہد آفریدی نے جعلی پٹھان کہا، اگر شاہد آفریدی یہ بات نہ کرتے تو مجھے ان سے کوئی مسئلہ نہیں۔
سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے شاہد آفریدی کو 11 بار آؤٹ کیا، بڑے بڑے مواقعوں پر آفریدی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
عرفان پٹھان نے اس دوران پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کراچی سے لاہور کے سفر کا ایک واقعہ بھی سنایا جس میں انہوں نے شاہد آفریدی کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے کا دھڑلے سے دفاع کیا۔