
17 رکنی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر اہم کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
قومی اسکواڈ ٹیم میں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ اور حسین طلعت شامل ہیں۔
اسی طرح محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور لیگ اسپنر ابرار احمد کو بھی ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور نوجوان کھلاڑی سفیان مقیم بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔
اس سیریز کے فوراً بعد ایشیا کپ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک ابوظہبی اور دبئی میں منعقد ہوگا، جس میں خطے کی تمام بڑی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ سہ ملکی سیریز ٹیم کیلئے ایشیا کپ سے قبل بہترین تیاری کا موقع ہوگی۔ خاص طور پر نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح پر خود کو ثابت کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کے انتخاب میں فارم اور فٹنس کو اولین ترجیح دی ہے، اور توقع کی جارہی ہے کہ قومی ٹیم ان دونوں ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔