
ان کے انتقال پر کرکٹ آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں کرکٹ شائقین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بوب سمپسن نے 1957 میں اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا جو دو دہائیوں تک جاری رہا۔
اس دوران وہ 62 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے رہے اور 4 ہزار 869 رنز بنائے، جن میں 10 شاندار سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی 311 رنز کی تاریخی اننگز کو آج بھی کرکٹ کے بہترین لمحات میں شمار کیا جاتا ہے۔
بطور فیلڈر بھی وہ ایک نمایاں کھلاڑی تھے، انہوں نے 110 کیچز پکڑے جبکہ اپنی اسپن بولنگ کے ذریعے 71 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کی ہمہ جہت صلاحیتوں نے انہیں کرکٹ کی دنیا میں منفرد مقام دلایا۔
بوب سمپسن نے 39 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی قیادت کی، 1986 سے 1996 تک بطور ہیڈ کوچ قومی ٹیم کی خدمت انجام دیں۔ ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے نئی بلندیوں کو چھوا اور ایک مضبوط ٹیم کے طور پر دنیا میں اپنی پہچان بنائی۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق بوب سمپسن چار دہائیوں تک آسٹریلوی کرکٹ کے ایک بااثر اور رہنما شخصیت رہے، ان کی کوچنگ اور کپتانی کے تجربات آج بھی نئی نسل کے کھلاڑیوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
ان کے انتقال سے آسٹریلوی کرکٹ ایک عظیم استاد اور رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔