کرکٹر حسن علی کا ون ڈے و ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
Hasan Ali retirement news
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر غور کر رہے ہیں

حسن علی نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو ہر صورت جاری رکھیں گے۔

ایک انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میری محبت ہے، چاہے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کیوں نا ہوجائیں ٹیسٹ کرکٹ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں  نے مزید کہا کہ جب تک فٹ ہوں، وطن عزیز کے لیے ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ حسن علی نے 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا اور اب تک 24 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ فارمیٹ ہی اصل کرکٹ ہے جہاں کھلاڑی کی اصل صلاحیت واضح ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو وکٹ کیپر بنانے کی افواہیں بے بنیاد قرار

انہوں نے تسلیم کیا کہ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ جس فارمیٹ میں چاہیں وہ کھیلنے کو تیار ہیں، مگر ان کی ترجیح ہمیشہ ٹیسٹ رہے گی۔ حسن علی اس وقت انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یادرہے کہ حسن علی کا آخری ٹیسٹ میچ جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں تھا۔ پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں متوقع ہے، اور حسن علی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایک بار پھر ٹیم میں شامل ہو کر ملک کی نمائندگی کریں گے۔